بھارت بمقابلہ انگلینڈ سیریز:جوروٹ نے پاکستان کے لیجنڈری بلے باز کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا

1439

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ  بھارت کے خلاف زیادہ رنز بنانے کا پاکستانی لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بھارت کے خلاف جاری تیسرے  ٹیسٹ میں سنچری بنا کر  جو روٹ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ‏بلے باز بن گئے ہیں۔سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف 39 اننگز میں 2228 رنز بنا رکھے تھے اور سنگ میل کو انگلش کپتان ‏نے سنچری بنا کر عبور کر لیا۔

روٹ نے بھارت کے خلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں جب کہ میانداد کی ‏بھارت کے خلاف سنچریوں کی تعداد  پانچ  ہے۔

ٹیسٹ میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام ہے جو 2555 رنز  بنا کر سرفہرست ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here