اداکاراؤں کی کرکٹرز کے ساتھ محبت اور شادی کے حوالے سے کافی کچھ سامنے آچکا ہے لیکن بہت سارے ایسے بھی تعلقات ہیں جو کہ بالآخر ناکام ہوئے یعنی شادی نہ ہوسکی اور تعلقات ختم ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس میں یووراج سنگھ اور کم شرما بھی شامل ہیں۔ یہاں ایک ایسی لسٹ ہے جس میں کرکٹرز اور اداکاراؤں کے تعلقات ناکامی پر ختم ہوئے۔اس میں پہلا نام روی شاستری اور امریتا سنگھ کا ہے جو کہ ایک دوسرے کو پاگل پن کی حد تک چاہتے تھے اور اس معاملے پر کافی منہ پھٹ بھی تھے۔
ر اسی دوران امریتا کی زندگی میں ان سے کافی چھوٹے سیف علی خان آگئے اور جب دونوں میں تعلقات ختم ہوگئے تو پھر شاستری نے انگور کھٹے والی مثل پر عمل کیا اور کہا کہ وہ تو کبھی بھی کسی اداکارہ کو بیوی نہیں بنانا چاہتے تھے۔
نینا گپتا اور ماسٹر بیٹسمین ویوین رچرڈ کی درمیان میں بھی تعلقات رہے، ان کے درمیان بھی قطع تعلق ہوا کیونکہ رچرڈ پہلے ہی شادی شدہ تھے، تاہم ان کی ایک بیٹی ہے۔ایشا شروانی اور ظہیر خان میں بھی آٹھ برس تک تعلقات رہے، دونوں کی منگنی ہونے کے باوجود شادی پر مبنی ملاپ نہ ہوسکا اور دونوں نے اپنے رستے جدا کرلیے۔
یووراج سنگھ اور دپیکا پڈوکون میں بھی راہ و رسم رہے، لیکن معاملہ ختم ہوگیا، دپیکا اس دوران دھونی سے کافی قریبی رہیں۔ لیکن جب دھونی کو یہ پتہ لگا کہ یووراج ان میں دلچسپی رکھتا ہے تو دھونی نے دپیکا سے دوری اختیار کرلی۔