انضمام الحق نے ورلڈکپ کےلئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا! مڈل آڈر کا مسئلہ بھی حل کر دیا،کن کھلاڑیوں کےنام لئے؟ جانیے

8164

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لئے اپنی قومی ٹیم بنائی ہے اور کہا ہے کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو ان کھلاڑیوں کو ضرور کھلا دیتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آڈر تو اچھا پرفارم کر رہا ہے لیکن مڈل آڈر نہیں پرفرارم کر پارہا میں سمجھتا ہوں کہ سینئر کھلاڑیوں کو بھی کھلانا چاہیے اگر

آپ نے ینگ کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے تو ورلڈ کپ کے بعد تیار کریں۔انہوں نے اوپپنگ کیٹیگری میں بابر اعظم، شرجیل خان، فخر زمان، محمد رضوان اور شان مصعود کو کھلانے کی تجویز دی۔

انہوں نے شان مسعود کے بارے میں کہا ہے کہ شان مسعود مجھے پہچھلے کچھ دنوں میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے اچھی ہٹنگ کرتے ہیں پراپر شاٹس کھیلتے ہیں میں نے پی ایس ایل اور کے پی ایل میں بھی انہیں اچھا پرفارم کرتے دیکھا ہے۔

اس کے علاوہ مڈل آڈر میں انہوں نے محمد حفیظ، صہیب مقصود، اعظم خان، حیدر علی، آصف علی اور شعیب ملک کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

وکٹ کیپرز میں سرفراز اور رضوان ہی ہوں گے اس کے علاوہ سپنرز میں عثمان قادر، شاداب خان، عماد وسیم، اور محمد نواز کو سلیکٹ کیا ہے۔ بولنگ کے شعبے میں انہوں نے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد حسنین، حارث رؤف ،

محمد وسیم جونئر، شاہنواز دھانی، ارشد اقبال اور محمد عامر کو بھی سلیکٹ کیا اور کہا ہے کہ اس کو بھی ٹیم میں لینے کے بارے میں سوچا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے عامر کو کہا ہے کہ

آپ کو ٹیم میں کھیلنا چاہیے تھا میں اس مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیلوں گا ایسا نہیں ہونا چاہیے آپ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کر ٹیم میں کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ آپکو اپنے رویے میں نرمی لانی چاہیے اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here