آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ویرات کوہلی کی رینک گر گئی، بابر اعظم کون سے نمبر پر؟ نیا نمبر 1 بلے باز کون ہے؟

1422

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی ترقی ہوئی ہے اور وہ اب پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

روہت شرماپانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان 17پوائنٹس کا فرق ہے۔بابر اعظم کے اس وقت 749 جبکہ بھارتی کپتان کے 766 پوائنٹس ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here