بنگلہ دیش کے معروف کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

1822

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر تمیم اقبال نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان ویڈیو پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کھلاڑی اس موقع کے مستحق ہیں جو باقاعدگی سے کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔

تمیم اقبال نے واضح کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کھلاڑیوں کی جگہ لینا ناانصافی ہوگی جو اس وقت بھرپور فارم میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here