اعظم خان، خوشدل شاہ، اور آصف علی کی جگہ کپتان بابر اعظم نے کن کھلاڑیوں کا نام اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا؟

3068

پاکستان کرکٹ میں زلزلہ آیا ہوا ہے، پہلے مصباح الحق اور وقار یونس نے استعفیٰ دیا۔

پھر یہ خبریں آئیں کے مصباح الحق ورلڈ کپ میں کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن سے ناخوش بھی تھے۔ اب ذرائع کی طرف سے یہ خبر آئی ہیں کہ بابر اعظم بھی سلیکٹڈ سکواڈ سے ناخوش ہیں ان کی بنائی گئی سکواڈ رزمیز راجہ نے تبدیل کی

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں، کپتان کو اعظم خان اور صہیب مقصود کی ٹیم میں سلیکشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے مشاورت کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا، جبکہ بابر اعظم فہیم اشرف اور فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے حامی تھے۔

اس کے علاوہ کچھ دن پہلے بھی یہ خبریں چلیں تھی کہ بابر اعظم شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن چیف سلیکٹر ان کی بات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here