جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ۔۔راشد لطیف نے بھی خاموشی توڑ دی

1866

دورہ نیوزی لینڈ منسوخی کے بعد دورہ انگلینڈ منسوخ ہونے پر پاکستان کو دوہرہ دھچکا لگا ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل حالات کا شکار ہے۔ شائقین کرکٹ اور سابقہ قومی کھلاڑیوں میں اس وقت شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے مسلسل دو دورے منسوخ ہونے پر کہا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان قومی ٹیم راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے اندرون سندھ بھی کیمپ لگائے ہیں اور اگر کوئی اچھا کام کرے گا تو ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

سندھ سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور نعمان علی اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی واپسی اور انگلینڈ کے انکارکے بعد پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے۔

پ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here