نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے رابطہ کر لیا

2369

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے پی سی بی سے رابطہ کیاہے۔

۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے پر بات چیت کی گئ۔ ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ٹور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ ٹرائی سیریز کے لیے پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ جبکہ ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here