برائن لارا کے بعد یہ پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں ہمارے لئے مثال ہے ، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کپتان بریتھ ویئٹ

5646

ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے جمیکا میں دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری کے بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز فواد عالم کو ‘عالمی معیار’ اور بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔فواد عالم نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست 124 رنز بنا کر پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برتھ ویٹ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ”فواد عالم ایک بہت ہی بہترین اور نظم و ضبط سے کھیلنے والا کھلاڑی ہے۔ جیسا کہ ہم اس کی اننگز میں دیکھ سکتے ہیں۔ جہاں اس نے بہت گیندوں پر بیٹنگ کی۔ وہ میرے لیے اور بھی بہت سے کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہے۔ ل

پی سی بی کی میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے براتھ ویٹ کا کہنا تھا کہ فواد عالم میرے اور بہت سے دوسرے بلے بازوں کے لیے ایک مثال ہے ، برائن لارا کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں ایک عظیم بلے باز آیا ہے ، میں فواد عالم کی بیٹنگ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اسطرح باقی بہت سارے کھلاڑی انہیں دیکھ کر سیکھ سکتے ہیں۔ براتھ ویٹ کا مزید کہنا تھا کہ ، “وہ واقعی حیرت انگیز کھلاڑی ہے اور فواد عالم کا اپنا ایک کھیلنے کا انداز ہے۔”

انھوں نے کہا کہ اگر فواد کو پہلے موقع  دیا جاتا تو وہ ابھی تک کئی بڑے ریکارڈز بنا چکے ہوتے . وہ کئی سالوں تک کرکٹ سے دور رہے.  مگر ابھی بھی ان کی گیم میں بڑی ورائٹی ہے اور وہ گیم چینجر اننگ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here