شعیب اختر کو کھیلنے کے بعد یہ دو پاکستانی باؤلرز حلوہ لگتے تھے۔۔ کرٹلی ایمبروز
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرکٹر کرٹلی ایمبروز کے نام سے ہر بندہ واقف ہے ، ان دہشت کئی عرصہ تک کرکٹ دنیا میں رہی ، مگر وہ شعیب اختر کے دلدادہ نکلے ، ویسٹ انڈیز کےلیجنڈری سابق فاسٹ بائولر کرٹلی امبروز نے انکشاف کیا کہ 1997ء میں دورہ پاکستان کے دوران جب انہوں نے شعیب اختر کا پہلی مرتبہ سامنا کیا تو حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اتنا تیز باؤلر دیکھا۔
کرٹلی ایمبروز کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ شعیب اختر کو کھیلنے کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس ، ہمیں حلوہ لگتے تھے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کا اپنا ایک نام تھا ، مگر جب شعیب اختر نے کرکٹ میں انٹری دی تو انہوں نے دھوم مچا دی ، وہ دنیا کے واحد فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی اور آج تک ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔۔ شعیب اختر کو دنیا کے بڑے فاسٹ بولرز کے طور پر مانا جاتا ہے ۔ ان کی گیند بازی سے کھلاڑی ابھی تک بھی سیکھتے ہیں ۔