شین وارن نے اپنے آل ٹائم ٹاپ ٹین باؤلرز کا اعلان کر دیا ، ایک پاکستانی بھی شامل۔۔
شین وارن ویسے تو دنیا کے بہترین باؤلر رہے ہیں ، انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں راج کیا ہے ، ان کو جب کرکٹ میں عروج تھا تو بڑے بڑے کھلاڑی ان کے نام سے کانپتے تھے۔ انہیں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیئے ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے۔ اب وہ کرکٹ میں کامنٹری کے پیشے سے وابستہ ہو چکے ہیں ، ان کی زبردست باؤلنگ کو کوئی بھی نہیں بھول سکتا۔
گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے اوپر ، شین وارن نے اپنے آل ٹائم فیورٹ باؤلر کی لسٹ جاری کی ، اس لسٹ میں شین وارن نے دس باؤلر کو شامل کیا، شین وارن نے پہلے نمبر پر ڈینس لیلی کو رکھا ، جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کے مایہ ناز باؤلر ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو رکھا۔ تیسرے نمبر پر مارشل ، چوتھے نمبر پر گلین میگرتھ ، پانچویں نمبر پر کوٹلی ایمبروز ، چھٹے نمبر پر ڈیل سٹین ، ساتویں نمبر پر ہیڈلے ، آٹھویں نمبر پر جیفری تھامس ، نویں نمبر پر مائیکل ہولڈنگ اور دسویں نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو رکھا ہے۔ شین وارن کے مطابق ان بہتر باؤلر کرکٹ دنیا میں نہیں آ سکتے۔۔