دنیا میں اس پاکستانی سے زیادہ خطرناک باؤلر پھر نہیں آ سکتا۔۔ وریندر سہواگ

640

دنیا میں اس پاکستانی سے زیادہ خطرناک باؤلر پھر نہیں آ سکتا۔۔ وریندر سہواگ

ہندوستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ کا اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہنا تھا کہ شعیب اختر ان مشکل ترین اور خطرناک باؤلرز میں سے ایک تھے ، جن کا سامنا انہوں نے اپنے کیریئر میں کیا۔ وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر زیادہ تیز اور خطرناک باؤلر کوئی آیا ہے نہ ہی آ سکتا ہے۔42 سالہ وریندر سہواگ نے یہ ریمارکس ایک انڈین کامیڈی شو میں دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ، “شعیب اختر غیر متوقع تیز اور خطرناک باؤلر تھا۔ اس کی رفتار کی وجہ سے ، آپ کو کبھی معلوم نہیں تھا۔ کہ آپ کو باؤنسر ملے گا یا پیر کو کچلنے والا یارکر۔”

سہواگ نے سری لنکا کے لیجنڈ متھیا مرلی دھرن کا سامنا کرتے ہوئے بھی پریشانی کا ذکر کیا۔ “مرلی کو پڑھنا بھی ہمیشہ مشکل ہوتا تھا۔ کون سی گیند آپ سے دور جا رہی ہے اور کون سی اندر آئے گی ، یہ سمجھنا بہت مشکل کام تھا۔”شعیب اختر کو عالمی کرکٹ میں سب سے تیز گیند بازوں میں ابھی بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں ، جس نے بین الاقوامی کرکٹ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ترین گیند پھینکی۔ ابھی تک ان کا یہ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔ وریندر سہواگ سے پہلے رکی پونٹنگ ، سرو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر خطرناک باؤلر قرار دے چکے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here