رمیز راجہ کے آتے ہیں پانچ بڑے کھلاڑی کا کرئیر داؤ پر لگ گیا۔۔
رمیز راجہ نے چیرمین پی سی بی بنتے ہی زبردست اقدامات اٹھائے ہیں ، انہوں نے آتے ہی زبردست کوچز کا بندو بست کیا ہے ، تاکہ پاکستان کو آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا جا سکے ، اور بڑی ٹیموں سے بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔ دوسرے نمبر رمیز راجہ نے لوکل کرکٹر کو خوشخبری سنائی ، لوکل اور کلب کرکٹر کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ تاکہ پاکستان نوجوان کھلاڑیوں کو مالی طور پر سپورٹ کیا جا سکے۔
پہلی پریس کانفرنس کے دوران رمیز راجہ نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اب مشکل لگتا ہے کہ اس اسکواڈ میں کوئی تبدیلی کی جائے ، رمیز راجہ کے آتے ہی محمد عامر ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، شرجیل خان اور سرفراز احمد کا کرئیر داؤ پر لگ گیا ہے ، محمد عامر شرجیل خان میچ فکسنگ کی وجہ سے بین رہے ہیں ، موجود چیرمین میچ فکسنگ کے سخت خلاف ہیں ، اس لئے شرجیل خان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
شعیب ملک اور وہاب ریاض کا کریئر اب ویسے ہی ختم ہو چکا ہے ، ذرائع کے مطابق جلد ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ سرفراز احمد کا کرئیر بھی خطرے میں ہے ، کیوں کہ پہلے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ سے باہر کیا گیا ،اور اب ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ، پی سی بی کے اس اقدام سے ایسا لگتا ہے کہ شاید سرفراز احمد کو اگے موقع نہ دیا جائے۔۔