رمیز راجہ کے بعد دو اور سابق کرکٹرز کی پی سی بی میں زبردست انٹری ہونے لگی

5589

رمیز راجہ کے بعد دو اور سابق کرکٹرز کی پی سی بی میں زبردست انٹری ہونے لگی

سال 2021  پاکستان کرکٹ میں  بڑی تبدیلیوں کا ہی رہا ہے ۔ سب سے پہلے پی سی بی کے چئیرمین تبدیل ہوئے اس کے بعد  ٹیم مینجنمٹ مین دو بڑے کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کو گھر جانا پڑ گیا۔ اب دو اور دبنگ سابق کھلاڑی بھی رمیز راجہ کے بعد پی سی بی مین بڑی کرسی سنبھالنے والے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ اور  کرسیاں اب ڈگمگانے لگی ہے۔ کبھی بھی ہچکولوں سے نیچے گر سکتیں ہیں ۔

جبکہ ان کی کرسی پر ان دو  اور سابق کرکٹرز برا جمان ہونے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ۔ جن میں ایک نام معین خان اور دوسرا عاقب جاوید کا لیا جا رہا ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ مستقبل  قریب میں دونوں سینئر کرکٹرز  معین خان اور عاقب جاوید کو پی سی بی میں بڑی اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق دونوں کرکٹرز مین سے ایک  تو سی ای او کی کرسی لے سکتا ہے جبکہ دوسرے کو  بھی پی سی بی دائریکٹرز  میں سے کسی کرسی  پر بٹھایا جا سکتا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here