سچن ٹنڈولکر کی 100 سنچریوں کا ریکارڈ کون توڑے گا ، بابر یا کوہلی ،ہرشا بوگلے کا عجیب بیان
شعیب اختر اپنے یو ٹیوب چینل کے اوپر بے باک تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں ، وہ اکثر پاکستانی کھلاڑیوں کے اوپر تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ، گزشتہ روز اپنے یو ٹیوب چینل کے اوپر ایک اپنی ویڈیو میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، انہوں کرکٹ میں سب سے کامیاب ترین کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو قرار دیا ، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹنڈولکر ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں ، اور انہوں نے کرکٹ دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچن کا ریکارڈ توڑنا مشکل ہے۔
یو ٹیوب چینل کے اوپر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز بابر اعظم نہیں توڑ سکتے ، مگر میری نظر میں ویرات کوہلی یہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔جبکہ بابر اعظم کو کوہلی تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے ، اگر محمد آصف پر پابندی نہ لگتی، تو وہ وسیم اکرم کے ریکارڈز بڑی آسانی سے توڑ سکتا تھا۔ ٹنڈولکر کی 100 سنچریوں کا ریکارڈ بھی ویرات ہی توڑ سکتا ہے۔ اگر میں ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا تو ریٹائرمنٹ سے پہلے شادی کا سوچتا بھی نہیں۔۔