ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کا جو ٹی ٹونٹی سکواڈ منتخب کیا گیا ہے اس میں ابھی بھی کئی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن کو ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر ورلڈ سکواڈ میں بھرتی کر لیا گیا تھا. مگر انھیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ ہر ڈومیسٹک پرفارمر انٹرنیشنل کرکٹ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکتا. حیدر علی اس کی بہترین مثال ہیں. نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں حیدر علی آؤٹ کلاس پرفارمنس دے رہے ہیں.
مگر جب بات انٹرنیشنل کرکٹ کی آتی ہے تو حیدر علی کو کوئی ایسا سانپ سونگھ جاتا ہے کہ ان کے بلے سے رنز نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہوتے. اب گزشتہ روز حیدر علی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں 91 رنز بنائے ہیں. جوکہ بابراعظم کی سکور کردہ سنچری سے بھی زیادہ مشہور ہو رہے ہیں . اگر اوور آل پرفارمنس کو دیکھا جائے تو حیدر علی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں. جس کی وجہ سے اب سلیکٹرز کے دل کی گھنٹیاں حیدر علی کو نیشنل ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بجنے لگی ہیں.