جب پاکستان کرکٹ میں یہ ایک کام شروع ہو جائے گا ، ہم ہر ٹیم سے ٹکر لے لیں گے۔

3203

جب پاکستان کرکٹ میں یہ ایک کام شروع ہو جائے گا ، ہم ہر ٹیم سے ٹکر لے لیں گے۔۔

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ کو معاشی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی طرح کوئی ہمیں دھوکہ نہ دے سکے- اس کے لئے راجہ صاحب کی بزنس کمیونیٹی سے ملاقاتیں جاری ہیں، کرکٹ کی بہتری کے لئے یہ بہت اچھا کام ہے- پرکشش معاوضے اور بہترین سہولتیں دنیائے کرکٹ کے بڑے پلیئرز کو پاکستان آنے کے لئے آمادہ کر سکتی ہیں-

لیکن صرف پیسہ لگا کر ہماری کرکٹ آگے نہیں جا سکتی ایک اور کام  کرنا چاہئیے کے پاکستان میں سلیکشن صرف میرٹ پر ہو اگر ایسا نہیں ہو گا تو پھر ہم چاہئے اربوں کی انوسمنٹ ہی کیوں نہ کر لیں ہم ایک ایوریج ٹیم ہی رہیں گے – راجہ صاحب پڑوسی ملک کی مثال دیتے ہیں کہ وہ اس لئے دنیائے کرکٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ ان کے پاس مال بہت ہے۔

لیکن ایک اہم بات وہ شاہد بھول جاتے ہیں کہ وہ کرکٹ بھی بہت اعلی کھیلتے ہیں اور سلیکشن بھی میرٹ پر ہوتی ہے، روی شاستری کے دوست کا بیٹا ان کی نیشنل ٹیم میں نہیں ہے یا راہول ڈراو ڈ نے کسی سفارتی لڑکے یا اپنے قریبی رشتہ دار کو کیمپ میں بلایا ہو؟

پیسہ انوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی کچھ ایسا ہی کرنا ہو گا، سو فیصد میرٹ کے بغیر ہم بڑی اور مقابلے کی ٹیم نہیں بن سکتے- ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے یکساں مواقع ہونے چاہئیے صرف اسی پلیئر کو سلیکٹ کیا جائے جو اس لیول پر کھیلنے کی صلاحیت سکتا ہو چاہئے اس کا تعلق لسبیلہ سے ہو یا لالہ موسیٰ سے سلیکشن صرف میرٹ پر ہونی چاہئیے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here