میری زندگی میں کبھی ایسا لمحہ نہیں آیا ،جیسا میں نے آذان سن کر محسوس کیا ۔۔ آسٹریلین کیپٹن پٹ کمنز

924
میری زندگی میں کبھی ایسا لمحہ نہیں آیا ،جیسا میں نے آذان سن کر محسوس کیا ۔۔ آسٹریلین کیپٹن پٹ کمنز آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اس آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں، جس نے 24 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ کمنز، جو ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں، نے کہا کہ تاریخی دورے کا حصہ بننا “حیرت انگیز” تھا اور اسے اپنی زندگی اور کیریئر کا “خصوصی لمحہ” قرار دیا۔ پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ، اور یہاں کی عوام پیار کرنے والی اور کرکٹ کو پسند کرنے والی ہے, میں پاکستان میں آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ، اور مجھے امید ہے یہاں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہے گا۔ 28 سالہ نوجوان نے پاکستان آنے کے بعد شائقین کے ساتھ کچھ انوکھے لمحات شیئر کیے، جن کا تجربہ آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے ملک کے دورے کے دوران کیا تھا۔ کمنز نے کہا کہ ٹیم پاکستان انے کے بعد پر سکون محسوس کر رہی ہے ،، جب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دور دراز پہاڑوں سے ‘اذان (نماز کی اذان) گونج رہی ہوتی ہے ، ایک عجیب سے کیفیت تاری ہو جاتی ہے ، آسٹریلین کپتان پٹ کمنز نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں تھا،جیسا کہ اس نے پہلے تجربہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران پوری ٹیم یہ چیز محسوس کر رہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here