اگرٹیم کے یہ دو کھلاڑی مجھے حوصلہ نہ دیتے تو آج اس مقام پر نہ ہوتا

4087

اگرٹیم کے یہ دو کھلاڑی مجھے حوصلہ نہ دیتے تو آج اس مقام پر نہ ہوتا

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے نمبر ون بولر شاہین شاہ آفریدی جسے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جا رہا ہے . جس نے اپنی پیس سے پوری دنیا میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں.  ان کی لگاتار مسلسل پرفارمنس کی وجہ سے آئی سی سی نے بھی انھیں دو بڑے اعزاز ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر اور ورلڈ ٹیسٹ ٹیم  آف دی ایئر  جیسی ٹیموں میں شامل کیا ہے. جوکہ ملک اور شاہین دونوں کے لیے فخر کی بات ہے.

میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ جب کوئی کھلاڑی کامیابی کی طرف جاتا تو یہ سب از خود نہیں ہوجاتا بلکہ اس میں خود کھلاڑی کے علاوہ اور بھی لوگوں کی کوشش ہوتی ہے.  انھوں نے کہا مجھے اس مقام تک پہچانے میں ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور شعیب بھائی نے میری بہت مدد کی.  دونوں نے مجھے  حوصلہ دیا. حفیظ بھائی جب میں مایوس ہونے لگتا تو مجھے آکر حوصلہ دیتے پوری لگن سے کام کرنے کے لیے مو ٹیویٹ کرتے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here