حارث روف اپنی ہی ٹیم کیلئے خطرہ ہیں ، ان کی جگہ یہ ​باؤلر ٹیم میں آ جائے کیا ہی بات ہوگی..

12540

حارث روف اپنی ہی ٹیم کیلئے خطرہ ہیں ، ان کی جگہ یہ باؤلر ٹیم میں آ جائے کیا ہی بات ہو گی۔۔

پاکستان ٹیم کے ہارنے پر اتنا غصہ کرنا اچھی بات نہیں، ہار جیت کھیل کا ہی حصہ ہے- مان لیا اپنے بولرز نے اچھا پرفارم نہیں کیا لیکن دوسری ٹیم کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔ اچھی پرفارمنس پر ، ڈوسین نے جو سینچری بنائی ایسی اننگز ہر روز تھوڑی دیکھنے کو ملتی ہے – جان بوجھ کے نہ تو حسن علی نے خراب بولنگ کی ، حسن کے سامنے جو بیٹسمین تھا وہ بہترین فارم میں تھا، ہارنے کا افسوس اپنی جگہ لیکن اس کی تو تعریف بنتی ہے – بیٹنگ تو ٹھیک تھی ۔پاکستان کی بولنگ میں جو خامی ہے امید ہے کوچ  اس کا کوئی حل نکال لے گا- –

جہاں تک بات حارث روف کی ، تو حارث روف اب رنز مشین بن چکی ہے ، ان کی باؤلنگ کے اندر پیس نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، بیٹسمین انہیں آسانی کے ساتھ چھکے چوکے لگاتے رہتے ہیں ، ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں حارث روف نے اچھی باؤلنگ نہیں کی ، مسلسل رنز کھاتے رہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 4 اوور میں 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ  ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں حارث روف نے 3 اوور میں 33 رنز دئیے اور وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ حارث روف کو آرام دے کر شاہ نواز دھانی کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں موقع دینا چاہیے ، شاہ نواز دھانی تیز باؤلر بھی اور وہ سوئنگ بھی کروا سکتا ہے ، شاہ نواز دھانی آسٹریلیا کیلئے سرپرائز ثابت ہو سکتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here