آسٹریلیا کےخلاف یہ دو اوپنر اتارنے چاہیں ، ایک بھی چل جاتا تو 6 اوور میں میچ ختم ہو جائے گا۔۔ شاہد خان آفریدی

717

آسٹریلیا کےخلاف یہ دو اوپنر اتارنے چاہیں ، ایک بھی چل جاتا تو 6 اوور میں میچ ختم ہو جائے گا۔۔ شاہد خان آفریدی

آسٹریلیا کے خلاف سریز شروع ہونے سے پہلے ، سابق کرکٹرز کے مشورے جاری ہیں ، سابق کرکٹرز کی تنقید کو لے کر ٹیم کے اندر 4 کھلاڑیوں کو تبدیل بھی کیا جا چکا ہے ، 4 نوجوان کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں ، صہیب مقصود کمر میں تکلیف کی وجہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں .

جبکہ اعظم خان ، خوشدل شاہ اور محمد حسنین کو ٹیم سے باہر کیا گیا ، ان کی جگہ سرفراز احمد ، شعیب ملک اور حیدر علی کو ٹیم کا حصہ بنایا جق چکا ہے ، فخر زمان کو گزشتہ ورلڈ کپ میں ریزرو کھلاڑیوں کی لسٹ میں سے نکال کر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیاتھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اب پاکستان کرکٹ ٹیم  سے مطمئن نظر آتے ہیں ، انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہآسٹریلیا کے خلاف سریز میں شرجیل خان اور فخر زمان کو اوپننگ کرنی چاہیے ، دونوں جارحانہ کھلاڑی ہیں .

اگر ان میں ایک بھی چل جاتا تو ، ہم زیادہ سے زیادہ چھ اوور میں میچ جیت جازئیں گے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہو شرجیل خان کو اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے ، شرجیل خان کافی فارم میں ہے ، اور پاکستان کیلئے فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ون ڈون اور محمد رضوان کو تیسرے نمبر آنا چاہیے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here