اگر لوگ مجھ سے قربانی چاہتے ہیں ، میں تیار ہوں ، محمد رضوان نے بڑی آفر دے دی۔۔

1796

اگر لوگ مجھ سے قربانی چاہتے ہیں ، میں تیار ہوں ، محمد رضوان نے بڑی آفر دے دی۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان ان دنوں ٹی ٹونٹی پی ایس ایل  میں مصروف ہیں ، محمد رضوان اس وقت پاکستان کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں ، اور وہ کرکٹ کی تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، امید ہے محمد رضوان  پی ایس ایل  میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، قومی ٹیم میں اوپننگ محمد رضوان اور بابراعظم  کرتے ہیں  ، کیونکہ دونوں کھلاڑی پاکستان کیلئے کافی میچز میں اوپننگ کر چکے ہیں ، اور کئی میچز میں فتح سے ہمکنار کروا چکے ہیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹ بورڈ کسی اور کھلاڑی کو کو وکٹ کیپر بیٹسمین کو شامل کرنا چاہتا ہے ، تو میں فیلڈر کے طور پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں ، انہوں نے بڑی آفر کرواتے ہوئے کہا ہے ، کہ پاکستان کو جتوانا مقصد ہے ، میں فیلڈر کے طور پر کھیل سکتا ہوں ، اگر پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے تو کسی اور وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کر سکتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس آپشن پر غور کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here