مارٹن گپٹل نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ، پاکستان کے حوالے سے زبردست بیان جاری ۔۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مارٹن گپٹل نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دے دیا ، مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرکٹ کے حوالے سے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ، اور پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ جائے ، جس پاکستان کافی حد تک کامیاب ہوا ہے ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے مارٹن گپٹل کا کہنا تھا مجھے انتہائی افسوس ہوا جب ہمارے ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کیا ، یہ ایک پریشان کن لمحہ تھا۔
مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی ایک سخت ترین حریف رہا ہے ، میں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھیل کر انجوائے کیا ہے ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان سے سخت مقابلہ ہو گا۔ ان حالات میں مزید سخت مقابلے کی توقع کی جا سکتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ نیوزی کرکٹ ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ میری بھی خواہش ہے کہ میں پاکستان آ کر میچ کھیلوں ، امید ہے جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی