پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا

603

پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا

رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی  بنتے ہی  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا.  ذرائع کے ان کے بعد چند پاکستانی معروف سابق کرکٹرز سے قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے کی درخواست کی گئی تو انھوں صاف انکار کر دیا.  پاکستانی سابق کرکٹرز میں سے جنہیں پی سی بی نے کوچ بننے کی آفر کی تھی ان میں سر فہرست سلطان آف سوئنگ اور سابق کپتان لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم ہیں.

وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انھیں قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر کی گئی تھی مگر انھوں  نے ذمہ  داری لینے سے معذرت کر لی تھی.  ان سے جب پوچھا گیا کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تو سابق کپتان  وسیم اکرم نے بتایا کہ  ہیڈ کوچ کا ہر صورت ٹیم کے ساتھ رہنا پڑتا ہے. مگر میں اپنی فیملی سے زیادہ وقت دور  نہیں رہ سکتا اس لیے میں نے یہ ذمہ داری نہیں لی. اس کے علاوہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں وہی کافی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here