میری کامیابی کاکریڈیٹ مجھے نہیں بلکہ ان تین لوگوں کو دینا چاہیے , محمد رضوان

3004

میری کامیابی کاکریڈیٹ مجھے نہیں بلکہ ان تین لوگوں کو دینا چاہیے , محمد رضوان

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کاایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا.  محمد رضوان نے سال 2021میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں  . رواں سال میں محمد رضوان نے  2036  رنزسکور کیے ہیں.  اس کے علاوہ محمد رضوان اب تک کرکٹ  تاریخ میں پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ایک سال میں اتنے زیادہ رنز سکور کیے ہیں.  جس کی وجہ سے انھیں رنز مشین کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے

اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا ہے.  مجھے کرکٹ میں جتنی کامیابی ملی ہے یا پھر جو آگے مل رہی ہے.  اس میں زیادہ کریڈیٹ مجھے نہیں بلکہ ان لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا تھا.  انھوں نے کہا کہ میں مصباح الحق اور  وقار یونس کا ابھی بھی شکرگزار ہوں جو مجھے تب پلینگ الیون کا حصہ بناتے رہے جب میں پرفارم نہیں کر رہا تھا.  اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ میری کامیابی کا اصل کریڈٹ مجھے نہیں  مصباح الحق,  وقاریونس اور  بابراعظم کو جاتا ہے جو مجھے اس نمبر پر لے کے آئے جہاں میں بہتر پرفارم کر رہا ہوں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here