اس انڈین سپرسٹار کھلاڑی کو ایک بار پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے , آسٹریلوی کپتان

2648

اس انڈین سپرسٹار کھلاڑی کو ایک بار پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے , آسٹریلوی کپتان

پاکستان اور انڈیا آغاز سے ہی ایک دوسرے کے سیاسی حریف ہیں . اس کی وجہ تنازعہ کشمیر ہے.  جس کو انڈیا حل نہیں کرنا چاہتا.  مگر سیاست کی کھیل میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے.  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کچھ روز پہلے اپنے ایک اخبار میں ایک کالم لکھا .جس میں انھوں نے پاکستان میں کرکٹ کا کیا مستقبل ہے اس کے بارے میں بڑی وضاحت کے ساتھ لکھا.  اس وقت پاکستان کرکٹ کے ساتھ دنیا کو جو لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے اس پر بھی گریگ چیپل نے روشنی ڈالی.

اپنے کالم میں انھوں نے پاکستان اور انڈیا کرکٹ کے مستقبل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو باہمی سریز کھیلنی چاہیے . جس سے دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ دنیا ئے کرکٹ پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے.  انھوں نے کہا کہ انڈین کپتان اور سٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کو اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک بار ضرور پاکستان کا دورہ کرناچاہیے . انھوں نے کہا  ویرات کوہلی پاکستان جاکر کرکٹ پاکستان کو دیکھنا چاہیے کہ وہاں کیسی کرکٹ کھیلی جاتی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here