پاکستانی اس بولر کی گیند میں ایک جادو تھا, مجھے اس سے بڑا مشکل کھلاڑی کوئی اور نہیں لگا, ہاشم عاملہ

4900

پاکستانی اس بولر کی گیند میں ایک جادو تھا, مجھے اس سے بڑا مشکل کھلاڑی کوئی اور نہیں لگا, ہاشم عاملہ

جنوبی افریقن ون ڈے کرکٹ سپیشلسٹ  اور سپر سٹار ہاشم عاملہ نے کچھ روز پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کے کرکٹ کیرئیر  میں رونما ہونے والے دلچسپ واقعات کا ذکر کیا.  انھوں نے کہا کہ جتنا عرصہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی اس میں میرا ہر  طرح کے کرکٹرز سے واسطہ  پڑا.  مزید بات کرتے ہوئے جنوبی افریقن سٹار ہاشم عاملہ کا کہنا تھا.  کہ میں نے ہر طرح کے  انٹرنیشنل بولر کی گیند کا دفاع کیا.

مگر مجھے اتنا کسی اور کی گیند کا سامنا کرنے میں مشکل پیش نہیں آئی جتنا پاکستان کے  معروف فاسٹ بولر محمد آصف کی گیند کو کھیلنا مشکل لگا.  انھوں نے کہا کہ محمد آصف وہ  واحد بولر ہیں جن کی گیند میں پتہ نہیں ایسا کیا جادو تھا کہ مجھ سے ان کی گیند کا سامنا نہیں ہوتا تھا.  ہاشم عاملہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف پوری دنیا میں وہ واحد پیسر ہیں جن کو کھیلنا میرے لیے سب سے مشکل ہوتا تھا.  ان کی بولنگ میں بڑی ورائٹی تھی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here