برینڈن میکولم کی پاکستانی باؤلر کے بارے میں کہی بات سچ ثابت ہوئی۔۔ جوفرا آرچرڈ

6473
سٹار کھلاڑی برینڈن میکولم نے مجھے کہا تھا ،ایک پاکستانی باؤلر مستقبل کا سپر اسٹار ہو گا۔۔ جوفرا آرچرڈ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے اوپر پوری دنیا کی نظر تھی ، ڈیڈ وکٹ ہونے کے باوجود بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے طرف یہ ایک اہم پیش رفت تھی ، جسے پوری دنیا نے دیکھا ، اور پوری دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ پاکستان ایک پر امن اور کرکٹ سے پیار کرنے والا ملک ہے۔ آسٹریلین نے اس تاریخی دورہ میں شاندار کھیل پیش کیا اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ کے سٹار باؤلر جوفرا آرچرڈ کا کہنا تھا ، کہ کافی عرصہ پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی برینڈن میکولم نے پاکستانی باؤلر کے بارے میں مجھے ایک بات کہی تھی ، جو ابھی سچ ثابت ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ برینڈن میکولم نے مجھے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں کہا تھا ، کہ یہ باؤلر مستقبل کا سپر اسٹار ثابت ہو گا ، اور آج ان کی یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کی شاندار باؤلنگ دیکھ کر یہ بات اب واضح ہو گئی ہے ، کہ وہ ایک شاندار باؤلر ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here