جب بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو سب کو میں نے اپنے گھر دعوت پر بلایا , جب کھانا لگ گیا تو سب کھلاڑی میرا منہ تکنے لگے کیونکہ…
شاہد خان آفریدی کے کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے اکثر کھلاڑیوں کے ساتھ تعلق تھا. شاہد آفریدی اتنا ملن سار اور سوشل تھے کہ ابھی بھی ورلڈ کرکٹر ان کی کرکٹ کے ساتھ ساتھ ان کے تعلق داری کی بھی تعریف کرتے ہیں. انڈیا کے اکثر سابق کرکٹرز شاہد آفریدی کے دوست ہیں. جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے. کچھ عرصہ پہلے ویرات کوہلی نے اپنی شرٹ شاہد آفریدی کو تحفے کے طور پر پاکستان بھیجی تھی.
شاہد آفریدی نے کچھ عرصہ پہلے اپنے ایک کالم میں ایسا واقعہ سنایا جس میں انھوں نے کہا کہ جب بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر آئی تھی تو میں نے تمام بھارتی ٹیم کو اپنے گھر دعوت پر بلایا تھا. جب ٹیم کے سارے کھلاڑی پہنج گئے تو ہم نے کھانا لگایا. جس میں ہماری پشاوری کلچر کے تمام کھانے جو دنبے اور مٹن سے بنتے تھے ہم نے تیار کیے. جب کھانا لگ گیا تو کمرے ہر طرف خاموشی چھا گئی. اور میرے انڈیا کے کھلاڑی دوست ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے. کیونکہ ان میں کافی کھلاڑی ایسے تھے جو صرف سبزی کھاتے تھے. تو مجھے اپنے اس عمل پر شرمندگی ہوئی. کیونکہ میں اپنے دوستوں کی پسند کا خیال نہیں رکھ سکا تھا.