مجھے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ ایک شخص کی وجہ سے چھوڑنی پڑی ، مصباح الحق کا انکشاف۔۔
مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ رہے ہیں ، انہوں نے کافی عرصہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور کافی عرصہ پاکستان انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کی اور چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی ان کے پاس رہا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح تقریباً 48 لاکھ روپے ماہانہ سیلری وصول کرتے رہے ہیں ۔ ان کی کپتانی میں تو پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بن گئی۔ مگر ان کے کوچنگ کے دور میں قومی ٹیم تنزلی کا شکار رہی۔اور مصباح الحق شدید تنقید کی زد میں رہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نے انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ ان کے اور اس وقت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔وی او اے کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ رمیز کا اپنا وژن ہے۔ اس لیے انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کا اپنا وثزن ہے ، ہم بھی ان کے ساتھ چلنے کیلئے تیار تھے ، مگر انہوں غیر ملکی کوچز کو زیادہ ترجیح دی۔ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے کام کیا۔۔