میں حیران ہوں ، پاکستان اس باؤلر کے بغیر کیسے ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔۔ مکی آرتھر

1269
میں حیران ہوں ، پاکستان اس باؤلر کے بغیر کیسے ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔۔ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے پاکستانی سلیکٹرز پر تنقید کے نشتر برسا دیئے ۔ پاکستان یہ ٹیسٹ ہار گیاہے۔ آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان اچھی کارکردگی نہیں دیکھائی ، کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل پایا۔ آسٹریلیا کے کپتان پٹ کمنز نے ایک دلیرانہ فیصلہ کیا ، بظاہر پاکستان کی جھولی میں یہ میچ ڈال دیا۔ مگر پاکستان بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، ٹاپ آرڈر نے بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا ، مگر مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہو گیا۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم سلیکشن کے اوپر بہت تنقید کی ، ان کا کہنا تھا کی میں حیران ہوں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے شاندار ریکارڈ رکھنے والے سپن باؤلر یاسر شاہ کو شامل نہیں کیا۔ سابق کوچ مکی آرتھر نے یہ اعتراض سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر اٹھایا ، شائقین نے بھی سابق کوچ کے بیان کی تائید کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ، ساجد خان کی جگہ اگر یاسر شاہ اگر ٹیم کا حصہ ہوتے تو شاید میچز پاکستان کے حق میں آ جاتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here