پاکستانی فینز بابر اعظم اور محمد رضوان سے ناراض ہو گئے ۔۔

2375
پاکستانی فینز بابر اعظم اور محمد رضوان سے ناراض ہو گئے ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلین سے ٹیسٹ سیریز ہار چکی ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی ، جس میں ایک ٹیسٹ میچ لاہور ، دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ روالپنڈی میں کھیلا گیا ۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچ ، ڈرا ہو گئے ، جس کی وجہ سے ، روالپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ فلیٹ پیچز ہونے کی وجہ سے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کو کوئی نتیجہ نہیں نکلا ، مگر لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی ، پاکستانی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ بابر اعظم اور رضوان کی تصویر بھی سوشل میڈیا کے اور وائرل ہو گئی۔ پاکستانی پلیئرز کو بھی ہارنے کا دکھ افسوس ہوتا ہے، یا یہ صرف فینز ہی دُکھی اور افسردہ ہوتے ہیں؟ ایک تصویر جو کہ پاکستان کی آخری وکٹ گرنے کے کچھ دیر بعد کی ہے، وہ سوشل میڈیا کے اوپر گردشِ کر رہی ہے ، شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی اتنی بڑی شکست پر خوشی کس بات کی ہو رہی ہے اگر دل دُکھی نہیں ہو ا، تو کچھ فینز کا خیال کرکے علامتی دکھ کا اظہار ہی کر لو فینز کے جزبات کا تو کچھ تو خیال کرو- اس وقت پاکستانی ٹیم کو سوشل میڈیا کے اوپر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here