میرے لیے سب سے دل توڑنے والا لمحہ تھا جب ہم…. بابراعظم

1356

میرے لیے اس سال کا سب سے دل توڑنے والا لمحہ تھا جب ہم….

پاکستان کرکٹ ٹیم. کے سپر سٹار اور ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کنگ ابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں بتایا  کہ میرے لیے  سال  کا سب سے دل دہلا دینے والا لمحہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے دوران سیمی فائنل کا میچ کھیلتے ہوئے آسٹریلیا سے ہارنا ہے۔ ہم نے اپنی طرف ہر طریقہ اپنایا اور ہر ممکن کوشش کی لیکن اس دن  قسمت نے ہمارا بالکل ساتھ نہیں دیا یہاں تک کہ  ہم  اجتماعی غلطیوں کی وجہ سے آسٹریلیا سے جیت نہیں  سکے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سال 2021 کا سب سے خاص اور بہترین  لمحہ بھارت کے خلاف ورلڈکپ کا میچ جیت جانا ہے۔ تب   ایک الگ  احساس اور خوش کی گونج تھی . اس کے علاوہ  یہ دیکھنا حیرت انگیز تھا کہ کس طرح ہر کسی نے ہمیں جواب دیا اور ہمیں سپورٹ کیا کیونکہ ہم نے اس سے  پہلے کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو نہیں ہرایا تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ  جیت خود اعتمادی اور ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here