صرف ایک باؤلر کو ٹیم میں شامل کر لیا جاتا تو پاکستان سیریز آسانی سے جیت جاتا۔۔ سابق کوچ مکی آرتھر

5030
صرف ایک باؤلر کو ٹیم میں شامل کر لیا جاتا تو پاکستان سیریز آسانی سے جیت جاتا۔۔ سابق کوچ مکی آرتھر کا بیان مکی آرتھر اس وقت سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ رہے ہیں ، ان کی کوچنگ کی وجہ سے ، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے کافی امپرو بھی کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں ، انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زبردست بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، بدقسمتی سے ورلڈ کپ میں پاکستان باہر ہو گیا ، جس کی وجہ سے مکی آرتھر کو ٹیم کی کوچنگ چھوڑنی پڑی ، مگر مکی آرتھر کے دور میں ہی پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نمبر ون بنی۔ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم سلیکشن کے اوپر بہت تنقید کی ، ان کا کہنا تھا کی میں حیران ہوں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے شاندار ریکارڈ رکھنے والے سپن باؤلر یاسر شاہ کو شامل نہیں کیا۔ سابق کوچ مکی آرتھر نے یہ اعتراض سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے اوپر اٹھایا ، شائقین نے بھی سابق کوچ کے بیان کی تائید کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ، ساجد خان کی جگہ اگر یاسر شاہ اگر ٹیم کا حصہ ہوتے تو شاید میچز پاکستان کے حق میں آ جاتے۔ اور پاکستان یہ تاریخی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لیتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here