میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، کیونکہ ، آسٹریلین نے کپتان نے بڑی بات کر دی۔۔

884
میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، کیونکہ ، آسٹریلین نے کپتان بڑی بات کر دی۔۔ آسٹریلوی ٹیسٹ سیریز کے کپتان پیٹ کمنز نے سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں، کمنز نے کہا: “یہ سیریز بہت خاص ہے۔ میں اس ٹیم کے لیے بہت خوش ہوں، کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 15 مشکل دنوں کے آخری سیشن میں سیریز جیتی۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پٹ کمنز نے لکھا کہ میں ” شاندار مہمان نوازی پر پی سی بی اور پاکستان میں موجود تمام لوگوں کا بے حد مشکور ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے ، اور یہاں کے لوگ پیار محبت کرنے والے ، 24 سال بعد پاکستان میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے آکر سیریز جیتی ہے ، اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس ٹیم کا کپتان ہوں۔واضح رہے کہ 24 سال بعد آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ 115 رنز سے جیتا اور اس طرح تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک وکٹ سے جیت لی۔اسپنر نیتھن لین اور پیٹ کمنز کی جارحانہ باؤلنگ کے باعث پاکستانی باؤلرز جلد آؤٹ ہو گئے۔پیٹ کمنز مین آف دی ٹیسٹ اور عثمان خواجہ مین آف دی سیریز قرار پائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بینو قادر ٹرافی میں پنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوچکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here