بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں پر تپ گئے۔۔

533

بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں پر تپ گئے۔۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جاری ہے ، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ، مقررہ 50 اوورز میں 313 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی طرف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ، ٹرویس ہیڈ نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ٹرویس ہیڈ کے علاوہ مک ڈرموٹ اور کرس گرین شاندار بلے بازی کی ، پاکستان کی طرف سے کوئی بھی باؤلر شاندار باؤلنگ نہ کر سکا ، شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں پاکستانی باؤلرز سٹرگل کرتے ہوئے نظر آئے ۔ حارث روف نے قدرے بہتر باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوران فیلڈنگ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کے اوپر تپ گئے ، ناقص باؤلنگ اور انتہائی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بابر اعظم ، باقی کھلاڑی کے اوپر غصہ دیکھائی دئیے ، سوشل میڈیا کے اوپر ایک ویڈیو بھی وئرال ہوئی ہے ، جس میں بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کے اوپر غصہ کر رہے۔ سپورٹس کے سینئر صحافیوں نے بابر اعظم کے اس اقدام کو صحیح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز فیلڈنگ کہاں سیٹ کرتے ہیں اور باؤلنگ کسی اور جگہ کرواتے ہیں ، پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here