ہم ون ڈے سیریز میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے ۔۔ آسٹریلین کپتان آئرین فینچ

1489

ہم ون ڈے سیریز میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے ۔۔ آسٹریلین کپتان آئرین فینچ

آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر برتری حاصل کر لی ہے ، اور سارا دباؤ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپر ڈال دیا ہے۔ آج سے لاہور میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے لگا ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا طویل عرصے بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیل رہے ہیں ، پاکستان اب آسٹریلیا کو ہرا پاتا ہے کہ نہیں ، یہ آنے والے سیریز میں پتا چل جائے گا ، پیچھلے میچز کا ریکارڈ دیکھا جائے تو پاکستان آسٹریلیا سے سارے ون ڈے میچز ہار چکا ہے ، اور آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے ۔ مگر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس عظم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے دے گا۔

آسٹریلیا کے کپتان آئرین فینچ نے پاکستان کو کرکٹ کے لحاظ سے بہت ہی زبردست اور محفوظ ملک قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ وہ پاکستان آئے ہیں ، اور انہیں یہاں آ کر بہت اچھا لگا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے انہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کو انتہائی خطرناک ٹیم قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا ، پاکستان کے پاس کافی زبردست کھلاڑی موجود ہیں ، مگر ان کا ٹارگٹ 3 کھلاڑی ہیں ، جن میں بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ، ان کو کہنا تھا ہم پاکستانی ٹیم کے خلاف پوری پلاننگ کے ساتھ اتریں گے۔ اور ون ڈے سیریز ہرانے کی کوشش کریں گے ۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here