اب کرکٹ بورڈ کو پاکستانی ٹیم سے ایک کھلاڑی کی چھٹی کروا دینی چاہیے کرکٹ شائقین غصہ۔۔

1491

اب کرکٹ بورڈ کو پاکستانی ٹیم سے ایک کھلاڑی کی چھٹی کروا دینی چاہیے کرکٹ شائقین غصہ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اختتام پذیر ہو چکی ہے ، آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا ، جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا۔ 24 سال بعد ہونے والی سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، اور 22 سال بعد پاکستان آسٹریلیا کے خلاف کوئی سیریز جیت پایا ہے ، اگر ون ڈے میچز کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان پیچھلے 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہارا ہوا تھا ، اور ٹیم کے اوپر کافی پریشر تھا ، مگر اس کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے زبردست فائیٹ بیک کیا اور آخری دونوں میچز جیت لئے۔

پاکستانی شائقین پہلے میچ شکست کے بعد کافی نالاں تھے ، اور سوشل میڈیا کے اوپر ایک کھلاڑی کیلئے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا ، جی ہاں بات ہو رہی ہے حسن علی کی ، حسن علی اس وقت شدید تنقید کی ذد میں ہیں ، ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ کرکٹ شائقین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ حسن علی کو ٹیم سے فوراً باہر کر دینا چاہیے کیونکہ ان کی پرفارمینس اچھی نہیں ہے ، اور وہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here