ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ سیریز سے نکالا گیا ، اس نے نیشنل کپ میں بڑا دھماکہ کر دیا۔۔

1209
ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ سیریز سے نکالا گیا ، اس نے نیشنل کپ میں بڑا دھماکہ کر دیا۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ عجیب ہی منتق رہی ہے ،جو کھلاڑی اچھا پرفارم کرتا ہے اسے ٹیم شامل نہیں کیا جاتا۔ابھی آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں ایسے باؤلرز کو شامل کیے گئے ، جنہوں نے صفر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس میں نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں ، حالانکہ کے ان دو سپین باؤلرز کیلئے ہی ڈیڈ وکٹ بنائی گئی تھی تا کہ پاکستان آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو قابو کر سکے۔ مگر ان دو باؤلرز نے کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یاسر شاہ کے بارے میں یہ افوا اڑاتا رہا کہ وہ انجری کا شکار ہیں اور وہ فارم میں نہیں ہیں ، مگر نیشنل کپ کے دوران وہ مکمل طور پر فٹ نظر آئے ، اس پوری ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا کو تو یہ بتایا گیا تھا کے یاسر شاہ کو فارم اور فٹنس کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ُ سیریز میں موقع نہیں دیا گیا- شاہ جی نے پاکستان کپ میں شاندار بولنگ کرکے بہترین بالر کا ایوارڈ لے لیا اور اپنی ٹیم کو ٹائیٹل بھی جتوادیا – اگر انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل کر لیا جاتا تو شائد پاکستان ٹیسٹ سیریز بھی جیت لیتا۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here