ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ 5 بلے باز اس وقت کون ہیں ، واٹسن نے اپنی لسٹ جاری کر دی۔۔

3486

ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ 5 بلے باز اس وقت کون ہیں ، واٹسن نے اپنی لسٹ جاری کر دی۔۔

شین واٹسن کا شمار آسٹریلیا کے ٹاپ ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کرکٹ کی تینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، اور آسٹریلیا کو کئی میچز تنہا کامیاب کروایا ، شین واٹسن وہ واحد آسٹریلین کھلاڑی تھے جو پاکستان میں پی ایس کھیلنے کیلئے آئے ، اس لئے شین واٹسن کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ شین واٹسن نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران اپنے فیورٹ ٹیسٹ کرکٹر کی لسٹ جاری کی۔

شین واٹسن کی اس لسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں ، شین واٹسن نے انڈین ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو اس لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھا ہے ، ان کا کہنا تھا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ویرات کوہلی اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا شاندار کھلاڑی ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے ، ان کی شاندار الفاظ میں تعریف بھی کی۔ واٹسن نے تیسرے نمبر پر آسٹریلوی کھلاڑی سٹیون سمتھ کو رکھا ہے ، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو رکھا ہے ، شین واٹسن نے پانچویں نمبر پر انگلینڈ کے بہترین کھلاڑی جوئے روٹ کو رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here