وسیم خان کی قسمت چمک اٹھی, پی سی بی نے نکالا تو آئی سی سی نے بڑا عہدہ آفر کر دیا
وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک لمبے عرصے تک چیف ایگزیکٹو کے عہدے کام کرتے رہے ہیں. اس دوران انھوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے میں بھی کافی کوشش کرتے رہے ہیں . مگر اس کے اعلاوہ وہ تنقید کا بھی بہت زیادہ نشانہ رہے ہیں. یہاں تک کہ کئی سابق کرکٹرز نے ان پر اپنے پسند کے کھلاڑیوں کو سکواڈ میں سلیکٹ کروانے کے الزامات بھی عائد کیے تھے.
رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین بنتے ہی وسیم خان کو پی سی بی کی کرسی سے فارغ کیا تھا. مگر اب وسیم خان کی قسمت چمک اٹھی ہے. جی ہاں وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاجی ایم بنا دیا گیا ہے. وسیم خان اب آئی سی سی کےجنرل میجر کے سارے امور دیکھیں گے. جس میں پاکستان کے بھی کئی انٹرنیشنل معاملات ان کے سپرد ہوں گے. اب دیکھنا یہ ہے کہ وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے لیے کتنا کچھ کرتے ہیں. اب انھیں پاکستان کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے کا موقع ملا ہے.