عاقب جاوید نے رمیز راجہ کو خطرناک مشورہ دے دیا۔۔

789
عاقب جاوید نے رمیز راجہ کو خطرناک مشورہ دے دیا۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیرمین کی کرسی ہمیشہ سے ہی سیاسی پوسٹ رہی ہے ، جب بھی حکومت تبدیل ہوتی ہے ، پی سی بی کا چیرمین لازمی تبدیل ہو جاتا ہے۔ اب بھی یہی صورتحال برقرار ہے ، رمیز راجہ کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے سے پہلے مستعفی ہو جائیں اور وقار کے ساتھ گھر چلے جائیں۔نجم سیٹھی اور ذکا اشرف پی سی بی کے اگلے سربراہ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، عاقب جاوید رمیز راجہ نے کہا تھا کہ وہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے، انہیں برقرار رکھنا یا ہٹانا وزیراعظم کا اختیار ہے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سربراہی کے لیے کرکٹر ہونا ضروری نہیں، لیکن اس عہدے کے لیے انتظامی صلاحیت کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ رمیز راجہ کی برطرفی کے بعد نجم سیٹھی یا ذکا اشرف کو پی سی بی کا نیا سربراہ نامزد کیا جائے گا۔ نجم سیٹھی اور زکا اشرف اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے چکے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here