فارم واپس آگئ،حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں انٹری دیتے ہی بڑا دھماکہ کر دیا۔۔

727
فارم واپس آگئی ، حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں انٹری دیتے ہی بڑا دھماکہ کر دیا۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کافی تنقید کے زد میں تھے ، ان کی ناقص کارکردگی کی بدولت ، انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں جب شامل کیا گیا تو حسن علی کے اوپر خوب تنقید کی گئی ، اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر کرنے کے مطالبے آتے رہے ہیں ، اگر دیکھا جائے تو یہ مطالبے کسی حد تک ٹھیک بھی تھے، اس وقت حسن علی مکمل طور پر آوٹ اف فارم تھے۔ مگر کل انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں انہوں نے پہلے ہی میچ میں تبہاہی مچا دی ، حسن علی پہلی مرتبہ آنگلش کاؤنٹی کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں ، حسن علی اس کاؤنٹی سیریز میں لنگا شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں ، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 43 اوور میں 94 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ، اور اپنی ٹیم لنکا شائر کو مستحکم پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ حسن علی آہستہ آہستہ اپنی فارم میں واپس آ رہے ہیں ، اگر وہ اس کاؤنٹی لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ان کی قومی ٹیم میں واپسی یقینی ہو جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here