پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا تختہ الٹنے کی تیاری ، نیا پی سی بی چیئرمین کون ہوگا ، اعلان جلد متوقع
اس وقت پاکستان میں سیاسی صورتحال بہت ہی ابتر ہے ، جس کا سارا اثر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اوپر پڑ رہا ہے ، سوشل میڈیا کے اوپر تو مکمل طور پر ایک کمپیئن چل رہی ہے ، کہ رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ، مگر اس وقت محسوس ایسا ہو رہا ہے کہ رمیز راجہ استعفیٰ دینے کے موڈ میں نہیں ہیں ، وہ آئین اور قانون کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ، اور ان کے سلیکشن قانون کے مطابق ہوئی ہے ، بعض سینئر سپورٹس صحافیوں کا کہنا ہے کہ کیونکہ عمران خان کی حکومت اب ختم ہو چکی ہے ، اس لیے رمیز راجہ کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔
رمیز راجہ کے قریبی ساتھی عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کو اب عزت کے ساتھ چلے جانا چاہیے ، اس سے پہلے انہیں استعفیٰ دینے پے مجبور کیا جائے ، مگر رمیز راجہ اس موڈ میں نظر نہیں آتے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، اور ان کی جگہ دو نام زیر غور ہیں ، جس میں سب سے اوپر ذکا اشرف کا نام ہے ، جو اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے چکے ہیں ، دوسرا نام جو اس وقت گردش کر رہا ہے وہ ہے ، نجم سیٹھی کا وہ بھی چئیرمن کے دوڑ میں شامل ہیں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔