انگلینڈ کرکٹ میں پاکستانی باؤلر چھا گیا ، میچ میں 9 وکٹیں حاصل کر لیں ۔

3104

انگلینڈ کرکٹ میں پاکستانی باؤلر چھا گیا ، میچ میں 9 وکٹیں حاصل کر لیں ۔

اس وقت انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کا سیزن جاری ہے ، جس میں پاکستان کے کافی سارے کھلاڑی شامل ہیں ، پاکستان کے تینوں سٹار باولر اس وقت انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کھیل رہے ہیں ۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے ، وہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں ، واپس آ کر وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاری کریں گے ، اس وقت شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ،حسن علی اور محمد عباس انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں تباہی مچا رہے ہیں اور کوئی بھی کھلاڑی ان کے سامنے ٹک کر نہیں کھیل رہا۔

محمد عباس نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں تباہی مچا کر رکھ دی ، ان کی مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ سے انہیں ہر سال انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں شامل کیا جاتا ہے ، اور وہ ہر سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، اس سیزن میں انہوں نے اپنی ٹیم ہمسفائر کی طرف کھیلتے ہوئے ، ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے 43 اوور میں 107 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں ۔ اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here