ون ڈے میں بہترین ایورج رکھنے والی کھلاڑی کو نیشنل ہائی پرفارمینس سنٹر کے کیمپ سے باہر کر دیا گیا ۔۔

1327
ون ڈے میں بہترین ایورج رکھنے والی کھلاڑی کو نیشنل ہائی پرفارمینس سنٹر کے کیمپ سے باہر کر دیا گیا ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے قدافی سٹیڈیم لاہور لگ چکا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہترین 65 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمینس سنٹر لاہور میں بلا لیا ہے ، نیشنل ہائی پرفارمینس سنٹر لاہور میں ان کھلاڑیوں کو بھرپور ٹرینگ دی جائے گی ، اور کھلاڑیوں کے آپس میں میچز کروائے جائیں گے ، جس کھلاڑی نے ان میچز میں بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا ، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی سیریز میں شامل کر لیا جائے گا ۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین ایورج رکھنے والے کھلاڑی حارث سہیل کو نیشنل ہائی پرفارمینس سنٹر میں نہیں بلایا ، حارث سہیل کی موجودہ کھلاڑیوں میں ون ڈے میں سب سے زیادہ ایورج ہے ، ان کی اگر ایورج دیکھی جائے تو ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی ایوریج 48.80 ہے ، اگر حارث سہیل کی پیچھلی نو اننگز دیکھی جائیں ، تو ان نو اننگز میں 2 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں ، اگر ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here