وریندر سہواگ نے پاکستانی سٹار باؤلر کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر گٹ بال کروانے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب اختر کے اوپر اسی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پابندی عائد کی تھی۔ کیونکہ ان کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی تھا،انہوں نے کہا کہ شعیب اختر میچوں کے دوران اپنی کہنی کو جھٹکا دیتے تھے، وریندر سہواگ نے بات ایک ہندوستانی ٹی وی شو ہوم آف ہیروز کی۔ انہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور دنیا کے تیز ترین گیند باز شعیب اختر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔
43 سالہ وریندر سہواگ نے شعیب اختر اور سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ کے درمیان مماثلت پر بھی بات کی اور کہا کہ برٹ لی کی باؤلنگ کو سمجھنا آسان تھا۔ لیکن شعیب اختر کے بازو کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل تھا۔ ان کہنا تھا کہ شعیب اختر کا ایکشن اگر لیگل ہوتا تو آئی سی سی اس پر پابندی کیوں لگائے لگاتی۔ بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا نیچے آگیا، اس لیے گیند کو چننا آسان تھا۔ لیکن شعیب کے ساتھ، آپ کبھی اندازہ نہیں لگا سکتے کہ ہاتھ اور گیند کہاں سے آئے گی۔”
“میں بریٹ لی کا سامنا کرنے سے کبھی نہیں ڈرتا تھا، لیکن شعیب کے ساتھ، میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ وہ کیا کرے گا اگر میں اسے باڑ سے دو بار ماروں۔ شاید بیمر یا پیر کو کچلنے والا یارکر،” انہوں نے وضاحت کی۔