پاکستانی کھلاڑی نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔۔
اس وقت انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں ، پاکستانی باؤلرز ہوں یا بیٹر ز ہوں انگلینڈ کی سر زمین کے اوپر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ان کھلاڑیوں اظہر علی ، شان مسعود ، محمد رضوان ، حسن علی ، محمد عامر ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف اور محمد عباس شامل ہیں ، ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بناء پر انگلینڈ کرکٹ کلبز انہیں بڑی بڑی آفر کروا رہے ہیں ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنے نئے کھلاڑیوں کو پاکستانی باؤلرز سے ٹرین کروانا چاہتا ہے ، تاکہ وہ مشکل وقت کا مقابلہ کر سکیں ، اس وقت دنیا میں سب سے مشکل ترین باؤلنگ اٹیک پاکستان کا ہے۔
اگر ریکارڈ کی بات کی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے ، وہ واحد پاکستانی اور اورسیز پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ، جنہوں نے ایک ہی سیزن میں سب سے زیادہ سکور بنائے ہیں ۔ شان مسعود نے اس کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں 118 کی ایوریج سے 836 رنز بنا رکھے ہیں ، انہوں نے اس سیزن میں دو ڈبل سنچریاں بھی سکور کی ہیں ۔ جو اس سیزن میں کوئی نہیں کر سکا۔۔