محمد حسنین کی قسمت کا بند دروازہ کھلنے لگا, بڑی اہم خوشخبری آگئی
پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین کا باولنگ کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا ہے۔ 22 سالہ کھلاڑی کو تین ماہ قبل بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ اس نے قانونی باؤلنگ ایکشن کے لیے 15 ڈگری برداشت کی حد سے کئی بار تجاوز کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کا باضابطہ نتیجہ آئی سی سی اور دنیا کے تمام ممبر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا جو دو ہفتوں میں مرتب ہونے کی امید ہے۔ یاد رہے کہ حسنین کو پہلی بار جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) میں امپائرز نے رپورٹ کیا تھا، جہاں وہ سڈنی تھنڈر کے لیے کھیل رہے تھے۔
انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی اور انہوں نے HBL پاکستان سپر لیگ (PSL) کے سیزن سات میں اپنی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اپنے پہلے تین کھیلوں میں حصہ بھی لیا تھا لیکن بورڈ کی جانب سے ان کے ایکشن کو غیر قانونی ہونے کا پتہ چلنے کے فوراً بعد ہی انہیں بینچ کر دیا گیا۔ مگر اب ان کی سزا ختم کر دی گئی ہے اس لیے وہ اب دوبارہ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں.