شاہین شاہ آفریدی انڈین سٹار بولر جسپریت بھمرا کو نیچا دیکھانے کے لیے تیار
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں سنسنی خیز کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین باؤلر رینکنگ میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ شاہین 8 درجے چھلانگ لگا کر رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آگئے اور اس وقت وہ 7ویں نمبر پر ہیں۔
تیز رفتار گیند باز کینگروز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کے طور پر ختم ہوئے۔ انہوں نے سیریز میں کھیلے گئے دو میچوں میں 17.16 کی اوسط اور 5.72 کے اکانومی ریٹ سے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین بھی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں 5 ویں سے 4 ویں نمبر پر چڑھ گئے کیونکہ کگیسو ربادا دو درجے نیچے گر گئے شاہین کو ربادا کےنیچے آنے سے بر تری حاصل ہوئی ہے ۔ شاہین اب تیسرے نمبر پر ہندوستان کے جسپریت بمراہ سے صرف 3 پوائنٹس پیچھے ہیں۔بہت جلد وہ بمرا کو پیچھے چھوڑ جائیں گے. وہ واحد پاکستانی باؤلر ہیں جو کسی بھی فارمیٹ میں بولرز کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔